The following is copied from here
کچھ لکھنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔
سوچتا ہوں ، کیا لکھوں ؟
پھولوں کی وہ مہکتی خوشبو
بارش کا وہ بھیگا پانی
اور ہوا میں تھی جو روانی
کیا اس موسم کا خمار لکھوں ؟
کچھ لکھنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔
سوچتا ہوں ، کیا لکھوں ؟
تھی چہرے پہ اُن کے معصومیت
آنکھوں میں تھی تھوڑی شرارت
اور باتوں میں وہ نزاکت
کیا ان کا رنگیں مزاج لکھوں ؟
کچھ لکھنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔
سوچتا ہوں ، کیا لکھوں ؟
انکا آ کر مسکرانا ۔ ۔ ۔
جو روٹھ جاوْں تو منانا
جاتے جاتے پھر رلانا
کیا انکا یہ انداز لکھوں ؟
کچھ لکھنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔
سوچتا ہوں ، کیا لکھوں ؟
یادوں میں ان کی اشک بہانا
ہر شام اک دیا جلانا
سو ئی امید کو روز جگانا
کیا ان کا یہ انتظار لکھوں ؟
کچھ لکھنا چاہتا ہوں ۔ ۔ ۔
سوچتا ہوں ، کیا لکھوں ؟